کاسۂ فکر میں رکھتا ہوں میں دولت اپنی
کاسۂ فکر میں رکھتا ہوں میں دولت اپنی
مفلسی میں بھی بدلتی نہیں عادت اپنی
مجھ کو اس تلخ نوائی نے کیا ہے رسوا
اپنی نظروں میں بہ ہر حال ہے عزت اپنی
ہے مرے شہر میں کتنے ہی شکاری چہرے
اپنی صورت میں جو رکھتے نہیں صورت اپنی
میرا اخلاق ہی ایسا ہے کہ میرے سر پر
جس کو دیکھو وہی رکھتا ہے مصیبت اپنی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.