کاش میں تجھ کو کوئی شام سہانی دیتا
کاش میں تجھ کو کوئی شام سہانی دیتا
اپنی ناکام محبت کی نشانی دیتا
میری آنکھوں سے لہو نے بھی ٹپک پڑنا تھا
اپنے اشکوں کو اگر اور روانی دیتا
تیرے اک بال کا صدقہ بھی نہیں تھا جاناں
تجھ پہ گر وار میں اپنی یہ جوانی دیتا
دامن دل میں دعاؤں کے سوا کچھ بھی نہ تھا
پھر بھلا کیسے کوئی چیز نشانی دیتا
سوکھی ٹہنی بھی ہری ہونی تھی اک روز خلیلؔ
تو اگر روز اسے اشکوں کا پانی دیتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.