کاوش نا معتبر کو معتبر کرنے لگے
کاوش نا معتبر کو معتبر کرنے لگے
لوگ اپنی ذات کے اندر سفر کرنے لگے
والہانہ طرز آشفتہ سری کے باوجود
میری وحشت پر نظر شوریدہ سر کرنے لگے
روشنی اتنی کہ آنکھوں میں اندھیرا چھا گیا
ارتقا ایسا کہ فاقوں پر بسر کرنے لگے
اک ذرا جس نے شعور زندگی پایا کہ بس
حادثات غم اسے زیر و زبر کرنے لگے
ہم زمیں کو بھی ضیاؔ محصور کر سکتے نہیں
جب کہ آج انساں خلاؤں میں سفر کرنے لگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.