کب فراغت تھی غم صبح و مسا سے مجھ کو
کب فراغت تھی غم صبح و مسا سے مجھ کو
روز و شب کام رہا آہ و بکا سے مجھ کو
پاس خاطر سے نہ دشمن کے ستم کر مجھ پر
کھیلنا آتا ہے اے دوست قضا سے مجھ کو
ہائے عالم شب فرقت مری مایوسی کا
دیتی ہے موت کی امید دلاسے مجھ کو
تھا تری فتنہ خرامی سے عیاں دل کا مآل
بوئے خوں آتی ہے نقش کف پا سے مجھ کو
اے وفاؔ موسم وحشت بھی ہے کیا موسم گل
کیوں بچاتے ہیں گلستاں کی ہوا سے مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.