کب گوارہ تھی زمانے کی کوئی بات مجھے
کب گوارہ تھی زمانے کی کوئی بات مجھے
وہ تو لے آئی یہاں گردش حالات مجھے
روک سکتی ہوں اسے روز قیامت تک بھی
سنگ تیرے جو ملے پیار کی اک رات مجھے
آخری گام تلک جیت ہی سمجھی میں نے
بڑی تدبیر سے لائی ہے مری مات مجھے
لوگ جس کار اذیت میں مرے جاتے ہیں
زندہ رکھتے ہیں وہی ہجر کے لمحات مجھے
تم سے ملنے کے لیے روز پڑھا کرتی تھی
اب بچھڑ نے ہی نہیں دیتیں یہ آیات مجھے
لفظ ہونٹوں سے نکلتے ہوئے مر جاتے ہیں
اس سے آتی ہی نہیں کرنی شکایات مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.