کب کہا ہم نے کہ ہم کو اپنا شانا دیجیے
کب کہا ہم نے کہ ہم کو اپنا شانا دیجیے
آپ تو رونے کا بس کوئی بہانا دیجیے
ہم دوانوں کو نہیں درکار کوٹھی اور محل
دینا ہے تو اپنے دل میں آشیانا دیجیے
چھین لیجے چاہے پھر ہم سے در و دیوار آپ
یا خدا اس کو مگر اچھا گھرانا دیجیے
اس قدر خاموشی بھی اچھی نہیں محفل میں دوست
داد دینی گر نہیں آتی تو طعنہ دیجیے
منتظر ہیں ہرشؔ وہ دن بھی کبھی آئے کہ جب
ہم انہیں بولیں اجی سنتی ہو کھانا دیجیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.