کب کہا تیر جگر پار برا لگتا ہے
کب کہا تیر جگر پار برا لگتا ہے
اس کی نظروں کا بھلا وار برا لگتا ہے
اپنے بارے میں کہوں کچھ تو مجھے کہتی ہے
گل کے پہلو میں کبھی خار برا لگتا ہے
تیری گلیوں سے جو گزرا ہوں تو اب ہر رستہ
خواہ کتنا بھی ہو ہموار برا لگتا ہے
نیند کے مارے ہوئے دشت زدہ خوابوں کو
یار ہر دیدۂ بے دار برا لگتا ہے
تم نہیں ہو تو زمانے کو برا ہوں جیسے
آئنے کے بنا زنگار برا لگتا ہے
تجھ کو ہے علم کہ ہم جیسے جنوں زادوں کو
کوئی ہو تیرا گرفتار برا لگتا ہے
اتنا خاموش طبیعت ہوں ازل سے صادقؔ
مجھ کو ہر صاحب گفتار برا لگتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.