کب مرے حق میں چلائی ہے زباں لوگوں نے
کب مرے حق میں چلائی ہے زباں لوگوں نے
ہر جگہ اپنی چلائی ہے دکاں لوگوں نے
طرز الفت رکھا دنیا سے نہاں لوگوں نے
اور عداوت کو یہاں رکھا عیاں لوگوں نے
فرقوں میں بانٹ کے ہم سادہ مزاجوں کو یہاں
اپنے بارے میں رکھا اچھا گماں لوگوں نے
میں سمجھتا تھا یہیں لوگ سراہیں گے مجھے
بعد مرنے کے سنی آہ و فغاں لوگوں نے
ہاتھ پھیلائے ہوئے دنیائے دل دان کی ہے
جب کبھی ہم کو پکارا یہ جہاں لوگوں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.