کب قلندر بھلا گھر جاتا ہے
کب قلندر بھلا گھر جاتا ہے
اے دل وحشی کدھر جاتا ہے
زیر پر رکھتے ہی منقار طلب
موسم کشف گزر جاتا ہے
کیا تماشہ ہے کہ میدان وجود
اپنی تکرار سے بھر جاتا ہے
میرے اندر کا سخی ابن سخی
وقت پڑنے پہ مکر جاتا ہے
رات ادھر آئی ادھر بندۂ غم
منبر جاں سے اتر جاتا ہے
ایک قصے کے جواں ہوتے ہی
ایک کردار گزر جاتا ہے
کیا قیامت ہے ترا حسن عدم
صورت کن سے بکھر جاتا ہے
- کتاب : جسم کا برتن سرد پڑا ہے (Pg. 29)
- Author : امیر حمزہ ثاقب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.