کب سے ہیں محروم یہ شاخیں پتوں سے
کب سے ہیں محروم یہ شاخیں پتوں سے
آنگن میں دو پیڑ ہیں سوکھے برسوں سے
البم سے تصویر کا رشتہ ختم کرو
خود کو دھوکا دوگے کب تک چہروں سے
سن کر دروازے سے وہ میری باتیں
لوٹ گیا ہے شاید دھیمے قدموں سے
میری آنکھ سویرے ہی کھل جاتی ہے
پیڑ پہ شور مچاتی ہوئی گوریوں سے
دیواروں کے آڑ میں رکھنا ٹھیک نہیں
جل جاتے ہیں گھر جاویدؔ چراغوں سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.