Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کب طبیعت کو راس آئے ہیں

ناز نظامی

کب طبیعت کو راس آئے ہیں

ناز نظامی

MORE BYناز نظامی

    کب طبیعت کو راس آئے ہیں

    یہ جو دل پر غموں کے سائے ہیں

    رہزنوں سے نہیں کوئی شکوہ

    رہبروں سے فریب کھائے ہیں

    سرد راتوں میں سرد آہوں نے

    اشک آنکھوں ہی میں جمائے ہیں

    چاندنی نے سفید مخمل پر

    آج جادو کئی جگائے ہیں

    حیف یہ نیتوں کے کھوٹے لوگ

    آپ ہی اپنا گھر جلائے ہیں

    وقت کی کیا ستم ظریفی ہے

    جو تھے اپنے وہی پرائے ہیں

    میری ہمت کو مرحبا کہئے

    آندھیوں میں دئے جلائے ہیں

    نازؔ تاریکیٔ توہم میں

    علم ہی نے دیے جلائے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے