کب تک باندھ کے رکھوں خود سے تیرے سب بربادوں کو
کب تک باندھ کے رکھوں خود سے تیرے سب بربادوں کو
اچھا گھر کو آگ لگا دوں خاک کروں سب یادوں کو
اچھا اچھا ٹھیک ہے یارا رہنے دے تمہید سبھی
جانتے ہیں اچھے سے ہم بھی تیرے جیسے سادوں کو
ایک چھلاوا ایک سراب تھا ساری چاہت شیریں کی
جاؤ جا کر خبر کرو سب تیشوں کو فرہادوں کو
اب کے وقت کڑا ہے ہم پر جو بھی کہہ دیں آپ بجا
وقت کا پہیا گھوم گیا پھر دیکھیں گے شہزادوں کو
کیسے آس دلاؤں دل کو کیسے بولوں صبر کرے
چین کہاں آنے پاتا ہے قسمت کے ناشادوں کو
ماتم واتم ختم کریں گے سوگ مٹائیں گے سارا
یعنی آخر دفنا دیں گے آج کی رات مرادوں کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.