کب تک ہوائے شوق سے دل کو بچایئے
موسم کا جو بھی مشورہ ہو مان جائیے
پی ہے اگر شراب تو کچھ لطف اٹھائیے
کیوں اتنی احتیاط ذرا لڑکھڑائیے
لینے نہ دے گی چین محبت کی تیز آنچ
چھینٹوں سے اس کو آج ہوس کے بجھائیے
اتنا لحاظ روح کا اور اتنی فربہی
جھوٹا ہے شیخ باتوں میں اس کی نہ آئیے
وہ با وفا نہیں نہ سہی خوش ادا تو ہے
گر کچھ نہیں تو حظ نظر ہی اٹھائیے
واعظ بیان خلد بہت خوب ہے مگر
اک روز اس کی بزم میں بھی ہو کے آئیے
- کتاب : غزل اس نے چھیڑی-5 (Pg. 275)
- Author : فرحت احساس
- مطبع : ریختہ بکس ،بی۔37،سیکٹر۔1،نوئیڈا،اترپردیش۔201301 (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.