کب یہاں کوئی ہے سگا میرا
پھر بھی سب سے ہے رابطہ میرا
پہلے آنسو چھپائے ہیں خود کے
تب کہیں جا کے گھر چلا میرا
روح اب بھی سفر پہ ہے میری
جسم کب کا یہ تھک چکا میرا
مجھ کو سورج کی آرزو کیوں ہو
جب دیا کام کر گیا میرا
کشتی ڈوبی تھی بعد میں میری
پہلے ڈوبا تھا حوصلہ میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.