کبھی آباد ویرانے نہ ہوتے
کبھی آباد ویرانے نہ ہوتے
اگر دنیا میں دیوانے نہ ہوتے
نہ ہوتا شمع کا یوں نام روشن
اگر جانباز پروانے نہ ہوتے
جنوں کی حد کو پا لینا تھا مشکل
اگر ہشیار دیوانے نہ ہوتے
اگر در پردہ کچھ باتیں نہ ہوتیں
تو یہ دلچسپ افسانے نہ ہوتے
اگر پیاسوں کو ملتا جام ساقی
تو یوں بدنام میخانے نہ ہوتے
اگر رکھتے نہ ہم عرفان وحدت
تو بت خانے خدا خانے نہ ہوتے
جنوں کا حوصلہ ہرگز نہ بڑھتا
جو گلشن اور ویرانے نہ ہوتے
غنیمت ہے ہماری ذات ساقی
نہ ہم ہوتے تو میخانے نہ ہوتے
انہیں اے سوزؔ کچھ ہونا ہی پڑتا
یہ دیوانے جو دیوانے نہ ہوتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.