کبھی اچھا برا سوچا نہیں ہے
محبت عقل کا سودا نہیں ہے
میں پتھر ہوں مگر سچ بولتا ہوں
وہ آئینہ ہے اور سچا نہیں ہے
صراط عشق پر مڑ کر نہ دیکھو
پلٹنے کا کوئی رستہ نہیں ہے
ابھی ٹوٹا نہیں ہے خواب میرا
ابھی وہ نیند سے جاگا نہیں ہے
ابھی آنکھوں میں بینائی ہے باقی
ابھی میں نے تمہیں دیکھا نہیں ہے
یہ کیسا وصل کا لمحہ ہے جس میں
کہیں بھی ہجر کا دھڑکا نہیں ہے
کہیں موجود ہے وہ اب بھی مجھ میں
وہ بچھڑا ہے مگر کھویا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.