کبھی دشمن تو کبھی یار سمجھتے ہیں مجھے
کبھی دشمن تو کبھی یار سمجھتے ہیں مجھے
دنیا والے تو یہ کردار سمجھتے ہیں مجھے
سب سے پہلے تو مرے پیار پہ شک کرتے ہیں
اور پھر اس پہ اداکار سمجھتے ہیں مجھے
کچھ تو انسان ہیں جن کو میں برا لگتا ہوں
اور کچھ نفرتی غدار سمجھتے ہیں مجھے
پیار کا مارا ہوں میں پیار سے مر جاتا ہوں
اور کچھ لوگ گنہ گار سمجھتے ہیں مجھے
اب مسیحائی پہ ان کی مجھے شک ہوتا ہے
عشق ہے اور وہ بیمار سمجھتے ہیں مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.