کبھی حسین کوئی حادثہ ہوا ہی نہیں
کبھی حسین کوئی حادثہ ہوا ہی نہیں
تمام عمر کٹی وہ مرا ہوا ہی نہیں
سکون کیا ہے خوشی کیا ہے چین کیا شے ہے
میں کیا بتاؤں مجھے تجربہ ہوا ہی نہیں
جسے یقین تھا وہ آسماں کو چھو آیا
جسے غرور تھا وہ تو بڑا ہوا ہی نہیں
نہ جانے کون سی اس میں کمی رہی ہوگی
کوئی بھی شخص کبھی دیوتا ہوا ہی نہیں
کہا تھا میں نے کہ اک روز آپ بدلیں گے
یہ اور بات کہ میرا کہا ہوا ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.