کبھی ایمان کی باتیں کبھی کردار کی باتیں
کبھی ایمان کی باتیں کبھی کردار کی باتیں
چلو چھوڑو ہٹو کرنے لگے بے کار کی باتیں
بتانے لگ گئی ہیں اصل قاتل کو مسیحا یہ
بھروسے کے کہاں قابل رہیں اخبار کی باتیں
نہ جانے کتنے ہی رشتوں کو بے گھر کر چکی ہیں یہ
ہمارے گھر کی چوکھٹ پہ کھڑی بازار کی باتیں
تمامی نفرتوں پر گفتگو کی عمر بھر اب تو
چلو آؤ کریں تھوڑی وفا و پیار کی باتیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.