کبھی جو آپ کو دیکھوں تو دل میں پھول کھلتے ہیں
کبھی جو آپ کو دیکھوں تو دل میں پھول کھلتے ہیں
کہوں میں آپ سے کیسے مجھے آپ اچھے لگتے ہیں
مرے دل کی یہ خواہش ہے بنوں میں آپ کی دلہن
کہ دل میں آپ رہتے ہیں مرے ہونٹوں پہ سجتے ہیں
ادھورے خواب جیون کے مرے ہو جائیں گے پورے
مری آنکھوں میں تیری چاہ کے الہام پلتے ہیں
یہاں فرصت کسے ہے دل کی جو بستی کرے آباد
یہاں سورج کی ہم راہی میں سارے لوگ چلتے ہیں
کنارے نیلگوں دریا کے جیسے ہم بھی ہیں گویا
دعاؔ جو پانی کے پھیلاؤ کی دوری پہ رہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.