کبھی جو ہوگی وصال کی شب قریب وہ خوش جمال ہوگا
کبھی جو ہوگی وصال کی شب قریب وہ خوش جمال ہوگا
تو رقص سانسیں کریں گی اور دھڑکنوں میں میری دھمال ہوگا
نئے سفر میں مگن ہو لیکن کبھی جو تھک کر نڈھال ہو گے
تو مجھ سے دامن چھڑا کے جانے کا تم کو بے حد ملال ہوگا
امید پر ہے یہ دنیا قائم سو ہم بھی ہیں منتظر تمہارے
کبھی تو قربت بھی ہوگی حاصل کبھی تو یہ بھی کمال ہوگا
ہماری آنکھوں کے جلتے جگنو بجھا کے جو مسکرا رہے ہو
یہ مت سمجھنا کہ حشر میں بھی نہ تم سے کوئی سوال ہوگا
کرو نہ اتنا ملال ازکیٰؔ بڑا غفور الرحیم ہے رب
تمہارے صبر و رضا سے زخم جگر کا بھی اندمال ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.