کبھی کھونا کبھی کھو کر کے پانا ساتھ چلتا ہے
کبھی کھونا کبھی کھو کر کے پانا ساتھ چلتا ہے
یہ دنیا ہے یہاں پر آنا جانا ساتھ چلتا ہے
ازل سے آج تک یہ عاشقانہ ساتھ چلتا ہے
محبت جس طرف جائے زمانہ ساتھ چلتا ہے
مگر یہ قتل و غارت فلم ناٹک کیا ڈرامہ ہے
حقیقت تلخ ہے اتنی فسانہ ساتھ چلتا ہے
وہی ہے شرح لٹریسی وہی ووٹر ہیں نا خواندہ
حکومت پر وہی قابض گھرانا ساتھ چلتا ہے
محبت فلسفہ ہے امجد اسلام اپنا بھی
عمل پیہم مگر یہ کافرانہ ساتھ چلتا ہے
ہوئی جاتی ہے صفوت ختم فکر کشت ویراں بھی
چلے جائیں جدھر ہم آب و دانہ ساتھ چلتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.