کبھی کھلا ہی نہیں کتنوں پر کہ کیا ہے سفر
کبھی کھلا ہی نہیں کتنوں پر کہ کیا ہے سفر
قدم قدم پہ ترے جیسے آئنہ ہے سفر
چلو بتاتا ہوں المختصر کہ کیا ہے سفر
جہاں سے آئے ہو اس سمت لوٹنا ہے سفر
کہیں پہ جنگیں لڑیں تو کہیں پڑاؤ کیا
ہم ایسے خانہ بدوشوں کا آسرا ہے سفر
تھکن سفر کی مرا حوصلہ بڑھاتی ہے
نہ ہوں صعوبتیں رہ میں تو بے مزا ہے سفر
کہیں تو ہوگی ہی منزل میں ڈھونڈ لوں گا اسے
حضور میرا پسندیدہ مشغلہ ہے سفر
کسی کسی پہ سفر تا حیات بے معنی
کسی کسی کے لیے زندگی نما ہے سفر
عجیب دکھ ہے ہم اجڑے ہوئے قبیلوں کا
ہمارے واسطے سنگین مسئلہ ہے سفر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.