کبھی میں چلوں کبھی تو چلے کبھی بے مزہ یہ سفر نہ ہو
کبھی میں چلوں کبھی تو چلے کبھی بے مزہ یہ سفر نہ ہو
کسے منزلوں کی تلاش ہے ہمیں چلتے رہنے کا ڈر نہ ہو
کہاں شب ہے اور کہاں سحر کہاں دھوپ اور کہاں چاندنی
میں ترے گمان میں ہی رہوں مجھے ان سبھی کی خبر نہ ہو
یہ جو آنسوؤں کا لفافہ ہے کئی درد اس میں پلے بڑھے
کبھی جھانک لے مری آنکھ میں تجھے اعتبار اگر نہ ہو
نہ عیاں ہوئیں مری خامیاں نہ عیاں ہوئیں تری خامیاں
کوئی کرنا چاہے بھی گر عیاں تو صدا میں اس کی اثر نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.