Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کبھی نہ منزل کو پا سکے گا وہ جس میں عزم جواں نہیں ہے

شبنم کمالی

کبھی نہ منزل کو پا سکے گا وہ جس میں عزم جواں نہیں ہے

شبنم کمالی

MORE BYشبنم کمالی

    کبھی نہ منزل کو پا سکے گا وہ جس میں عزم جواں نہیں ہے

    حصول مقصد میں ہو جو کوشش تو وہ کبھی رائیگاں نہیں ہے

    ہیں کسب زر میں سبھی پریشاں اسی کو سمجھے ہیں دین و ایماں

    مگر سمجھتے نہیں یہ ناداں کہ زندگی جاوداں نہیں ہے

    عجیب بو ہے عجیب رنگت نہ دل کشی ہے نہ کوئی نکہت

    یہ گل کدہ کوئی اور ہوگا مرا حسیں گلستاں نہیں ہے

    میں دیکھتا ہوں کہ جور گلچیں پہ رو رہی ہیں تمام شاخیں

    یہی سبب ہے کہ صحن گل میں کہیں مرا آشیاں نہیں ہے

    مرے ہی آنسو چمک رہے ہیں بہ شکل انجم بلندیوں پر

    کہ بزم گیتی میں کوئی شبنمؔ کا مونس و مہرباں نہیں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے