کبھی نکلا نہ کوئی یار سے ارماں میرا
کبھی نکلا نہ کوئی یار سے ارماں میرا
ایک مدت سے ہے وہ گرچہ مہرباں میرا
کبھی چھاتی سے لگایا نہ تو انکار کیا
سخت مشکل میں پڑا دل ہے مری جاں مرا
نہ نکالا کبھی ارماں مرا تم نے نہ سہی
شکر کرتا ہوں کہ ہے صبر نگہباں میرا
میں نے جانا تھا مجھی کو ہے محبت ان کی
بالیقیں مجھ سے فزوں تر ہے وہ خواہاں میرا
جو چہو ظلم کرو پر نہ رقیبوں سے ملو
یہ غضب وہ ہے کہ ہے جان کا خواہاں میرا
دل میں غیروں کو اگر تم نے نہ دی اپنے جگہ
دونوں عالم میں سمجھ لو کہ ہے مرداںؔ میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.