کبھی رات کالی کبھی چاندنی ہے
کبھی رات کالی کبھی چاندنی ہے
یہی زندگی ہے یہی زندگی ہے
بدلنے کی کیوں کوششوں میں لگی ہے
تو ہے زندگی جیسی اچھی بھلی ہے
فنا اس کو مٹی میں ہونا ہے پھر بھی
گمانوں سے کتنے بھرا آدمی ہے
اشاروں پہ تیرے میں چل تو رہا ہوں
بتا زندگی اور کیا چاہتی ہے
نہیں زندگی میں سوا کوئی تیرے
تمنا تو پہلی تو ہی آخری ہے
ضروری ہے کوشش بھی شدت سے کرنا
تمنا کوئی گر تمہاری بڑی ہے
مکمل نہیں کوئی دنیا میں ہیراؔ
ہر اک شخص میں کچھ نہ کچھ تو کمی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.