کبھی شادماں کبھی پر الم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی شادماں کبھی پر الم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ کرم کے روپ میں اک ستم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی عہد رسم و رہ وفا وہ دل و نظر کا معاملہ
مجھے یاد ہے مرے محترم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی غنچہ غنچہ و گل بہ گل وہی رخ بہ رخ وہی دل بہ دل
کبھی تھے چمن کی بہار ہم تمہیں یاد ہو ہو کہ نہ یاد ہو
وہ فسوں طراز سی اک نظر کبھی منتظر کبھی منتظر
وہ فسانہ ساز شب الم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی وہ تبسم زیر لب کبھی خامشی سی وہ بے سبب
کبھی سر خوشی کبھی آنکھ نم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
- کتاب : Idraaq (Pg. 113)
- Author : Gohar Usmani
- مطبع : Gohar Usmani (1993)
- اشاعت : 1993
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.