کبھی تو دیکھ درد دل کسی کا
کبھی تو دیکھ درد دل کسی کا
کبھی تو حال سن غافل کسی کا
صبا کر دے مری حاجت روائی
اٹھا دے پردۂ محمل کسی کا
رہے ناکام سب اے حضرت عشق
ہوا کب مدعا حاصل کسی کا
شکیب و صبر پھر جاتا رہا ہے
ہوا ہے پھر یہ دل مائل کسی کا
کمر باندھی ہے بیداد و ستم پر
تجھے کب پاس ہے قاتل کسی کا
زمانہ کیا برا آیا ہے یا رب
کسی کے ہاتھ میں ہے دل کسی کا
ادا و ناز و شوخی سے شب وصل
بگڑنا یاد ہے اے دل کسی کا
تماشا دیکھ لو تم بھی تو آ کر
تڑپتا ہے دل بسمل کسی کا
بندھا رہتا ہے تیرا ہی تصور
بہلتا ہے اسی میں دل کسی کا
پہنچ جاتا ہے وہ منزل کو اے لطفؔ
اگر استاد ہو کامل کسی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.