Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کبھی تو دیکھ لے اک بار مسکرا کے مجھے

اجے سحاب

کبھی تو دیکھ لے اک بار مسکرا کے مجھے

اجے سحاب

MORE BYاجے سحاب

    کبھی تو دیکھ لے اک بار مسکرا کے مجھے

    تجھے بھی درد تو ہوگا کہیں رلا کے مجھے

    جو چل دئے وہ کبھی لوٹ کر نہیں آتے

    پیام آئے ہیں جاتی ہوئی صبا کے مجھے

    میں سب کو چھوڑ کے باہوں میں تیری جی لوں گا

    کبھی پکار لے سب رنجشیں بھلا کے مجھے

    تمام عمر بسایا اسی کو آنکھوں میں

    جو کھو گیا تھا کبھی اک جھلک دکھا کے مجھے

    میں خود کو لاکھ لبادوں میں ڈھانپ لوں لیکن

    مرے ضمیر نے دیکھا ہے بن قبا کے مجھے

    وہ جس سے نام مرا چھپ کے تو نے لکھا تھا

    ابھی بھی یاد ہیں سب رنگ اس حنا کے مجھے

    میں ایک گیت ہوں میرا یہی مقدر ہے

    تو بھول جائے گا کچھ دیر گنگنا کے مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے