کبھی وہ سنے گا کہانی ہماری
کبھی وہ سنے گا کہانی ہماری
کہ گزری ہے کیسے جوانی ہماری
گئے تھے نشانی یہاں چھوڑ کر ہم
کہاں ہے بھلا وہ نشانی ہماری
ملا تک نہیں پا رہی ہے نظر وہ
ہوئی تھی کبھی وہ دوانی ہماری
بچا کر رکھی ہے بڑے ہی دنوں سے
اسی دل میں یادیں پرانی ہماری
پتہ تب چلا جب گزرنے لگے دن
بہت کم بچی زندگانی ہماری
یہاں مشکلوں سے گھرے ہی رہو گے
اگر بات تم نے نہ مانی ہماری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.