کہہ رہا تھا یاد میں وہ رات رویا خوب ہے
کہہ رہا تھا یاد میں وہ رات رویا خوب ہے
سلوٹیں کہتی ہیں مجھ سے تو بھی جھوٹا خوب ہے
دے رہا تھا قسمیں مجھ کو سچ کہو ہم سے ذرا
سچ جو ہم نے کہہ دیا تو یار روٹھا خوب ہے
خواب تھے کہ تھے گھروندے کانچ کے میری طرح
عشق والے پتھروں سے دل بھی ٹوٹا خوب ہے
میری قسمت کی لکیروں میں مرا کچھ بھی نہیں
لوگ پھر بھی کہہ رہے ہیں تم پہ چھایا خوب ہے
موت ہی منزل ہے اپنی عشق تو تھا راستہ
دم بہ دم اس راستے پہ دل بھی لایا خوب ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.