کہا جو ہم نے کہ شیدا یار ہم بھی ہیں
کہا جو ہم نے کہ شیدا یار ہم بھی ہیں
تو دل پکار اٹھا جاں نثار ہم بھی ہیں
عدو تو لیتے ہی ہیں بوسہ آپ کے رخ کے
بلائیں لینے کے امیدوار ہم بھی ہیں
کہا جگر نے جو دیکھی یہ دل کی بیتابی
ہمیں بھی چین نہیں بے قرار ہم بھی ہیں
وہ مرنے پر مرے روئے تو حوریں بول اٹھیں
تمہیں نہیں ہو فقط سوگوار ہم بھی ہیں
اشارہ کرتے ہیں تیغ نگہ سے تیر مژہ
کہ تیرا وار تو ہو دل کے پار ہم بھی ہیں
وہ بعد قتل کے دیتے ہیں مجھ کو یوں تسکیں
کہ خم ہے تیغ کا سر شرمسار ہم بھی ہیں
کہا یہ آبلہ پا نے دشت غربت میں
ذرا خیال رہے نوک خار ہم بھی ہیں
ادھر بھی صورت زاہد کوئی نگاہ کرم
کہ تیرے بندوں میں پرور دگار ہم بھی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.