کہا کس نے ہمیشہ پیار دینا
کبھی تو جان کا آزار دینا
کنیزوں سے اکیلے میں یہ وعدے
محبت برسر دربار دینا
یہ کیا یوں ہی ہمیشہ جیت جاؤ
کبھی ہم کو جوئے میں ہار دینا
محبت بھی تشدد چاہتی ہے
کبھی جھوٹا طمانچہ مار دینا
تمہیں جی جان سے چاہا ہے ہم نے
برا ہے اس طرح دھتکار دینا
یہاں آئے ہیں میلوں دھوپ سے ہم
ذرا سا سایۂ دیوار دینا
جہاں جو چیز چاہیں ہم خریدیں
سہولت کا کھلا بازار دینا
ہماری جیب میں سکے نہیں ہیں
خدا ہم کو بھی تو دینار دینا
نہ جانے رات میں کیا کچھ ہوا ہو
ہمیں تم صبح کا اخبار دینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.