Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہاں ہے اپنی منزل اور کسے منزل سمجھتے ہیں

بشیر الدین راز

کہاں ہے اپنی منزل اور کسے منزل سمجھتے ہیں

بشیر الدین راز

MORE BYبشیر الدین راز

    کہاں ہے اپنی منزل اور کسے منزل سمجھتے ہیں

    نہ اتنا ہوش ہے ہم کو نہ یہ اے دل سمجھتے ہیں

    محبت میں کسے آساں کسے مشکل سمجھتے ہیں

    نہ اتنی ہے سمجھ ہم میں نہ یہ اے دل سمجھتے ہیں

    شب غم کی مصیبت میں ہمارے کام آتا ہے

    خیال یار کو ہم مہربان دل سمجھتے ہیں

    تلاش یار میں کیوں در بدر کی خاک ہم چھانیں

    ہم اپنے خانۂ دل کو تری منزل سمجھتے ہیں

    تمہارے حسن دل کش پر مٹے جاتے ہیں دیوانے

    نہ جاں کو جاں سمجھتے ہیں نہ دل کو دل سمجھتے ہیں

    کچھ ایسی روشنی ہوتی ہے ان کی شام فرقت میں

    ہم اپنے دل کے داغوں کو مہ کامل سمجھتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے