کہاں ہے وہ تسلسل روشنی کا
کہاں ہے وہ تسلسل روشنی کا
یہی معیار ہے کیا دوستی کا
کوئی اپنوں سے یوں لڑتا نہیں ہے
سبب کوئی تو ہوگا برہمی کا
یہاں ہاتھوں میں اب سب کے ہیں پتھر
خلاصہ ہے یہی دیوانگی کا
یقیناً مسئلہ کوئی تو ہوگا
یہاں شہرا بہت ہے آپ ہی کا
بہت سے تجربے ہوتے رہے ہیں
کبھی بھی نام مت لو دوستی کا
کروں گا ظرف کا سودا نہ نشترؔ
میں جیسا ہوں رہوں گا آپ ہی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.