Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہاں ہیں مخفی وہ شاہزادے جئے جو محلوں کی شان بن کر

سید معین الدین مخفی

کہاں ہیں مخفی وہ شاہزادے جئے جو محلوں کی شان بن کر

سید معین الدین مخفی

MORE BYسید معین الدین مخفی

    کہاں ہیں مخفی وہ شاہزادے جئے جو محلوں کی شان بن کر

    دلوں کی بستی بسا نہ پائے گئے تو اجڑا مکان بن کر

    ہر ایک لمحہ حیات کا ہو چراغ حب نبی سے روشن

    ثنائے رب میں ہی نیند آئے اٹھو سحر کی اذان بن کر

    ہماری اردو نبی کی عربی سے مل کے شیر و شکر ہوئی ہے

    یہاں کی مٹی میں خاک طیبہ بسی ہے مومن کی جان بن کر

    گئے کہاں وہ جئے جو حق پر صدائے حق ہے وفات میں بھی

    ہنوز ہم سن رہے ہیں ان کو گئے جو حق کا بیان بن کر

    وہ شاخ گل جو قلم کی صورت بڑھی تھی آگے جڑیں جمانے

    پہنچ نہ پائی زمین دل تک انا نے روکا چٹان بن کر

    ہمارے بھارت کے سارے نیتا اگر سیاست نبی سے سیکھیں

    چمک اٹھے گا جہاں میں سارے یہ ملک سچا مہان بن کر

    یزیدیت سے مقابلہ ہے حسینی لشکر بنائے رکھو

    روانگی بھی مثال کی ہو جیو نبی کے جوان بن کر

    کسی نے مخفیؔ کیا بھروسہ وراثتوں کی حفاظتوں کا

    یقیں میں مالک مجھے بدل دے مروں نہ جھوٹا گمان بن کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے