کہاں جائے تری یادوں کی بارش کی گھڑی ہے
کہاں جائے تری یادوں کی بارش کی گھڑی ہے
اداسی شام بن کر دل کے آنگن میں کھڑی ہے
تعجب ہے ابھی سے کیسے ہمت ہار بیٹھے
اکیلی شام ہے اور رات بھی پوری پڑی ہے
نکل جاؤں گا اک دن تیری یادوں کے سحر سے
اگرچہ جانتا ہوں آزمائش یہ کڑی ہے
بچھڑ جانے کی اک بیگانہ و بے مہر ساعت
کسی خنجر کی صورت آج بھی دل میں گڑی ہے
سنی ہے داستان امت مرحوم ہم نے
بکھرتے موتیوں کی آج اک ٹوٹی لڑی ہے
عقیدت میں حقیقت کا سنہری رنگ بھرنے
ہر اک فرقے نے کوئی داستاں اپنی گڑھی ہے
بھلا دینا ہدایتؔ اس قدر مشکل نہ ہوتا
کسی کی یاد لیکن بات پر اپنی اڑی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.