کہاں کا رنج محبت کوئی الم بھی نہیں
کہاں کا رنج محبت کوئی الم بھی نہیں
وہ مجھ سے دور ہوا اس کا کوئی غم بھی نہیں
ہمیشہ سنتے ہو تم با وفاؤں کی باتیں
کبھی ہماری سنو بے وفا تو ہم بھی نہیں
غموں کا دور تو ہر اک کو گھیر لیتا ہے
مرا جو غم ہے کسی اور سے تو کم بھی نہیں
ہمارے عذر محبت پہ طیش کھا کے کہا
ستم کیا ہے ستم کو کہا ستم بھی نہیں
وہ اتنی بار سر راہ مل گئے ماہرؔ
یہ بے نیازی کا عالم جبیں پہ خم بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.