کہاں سنتا ہے وہ روداد میری
رہے گی گونجتی فریاد میری
ستارے ڈھل رہے ہیں ساتھ میرے
کٹی اک اور شب برباد میری
میں عقل نارسا کا کیا کروں گا
رہے دیوانگی آباد میری
بہت رسوا رہے گا نام تیرا
صدا جب تک رہی آزاد میری
یہاں میں قاتلوں میں گھر گیا ہوں
خدایا جلد کر امداد میری
یہ میری سلطنت یہ میری شاہی
یہیں پہ مسند ارشاد میری
میں رخصت ہو رہا ہوں شہر جاں سے
یہاں رکھی رہے گی یاد میری
میں بجھ کر راکھ ہوتا جا رہا ہوں
سحر تک تھی فقط میعاد میری
شکستہ ہے تری شمشیر لیکن
جبیں پر خم نہیں جلاد میری
نہیں حمادؔ میں اس آئنے میں
کوئی تصویر ہے ہمزاد میری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.