کہاں تک جاؤ گے نظریں چرا کر
کہاں تک جاؤ گے نظریں چرا کر
تمہیں رکھوں گا آنکھوں میں چھپا کر
تمہارے ہاتھ بھی تو جل گئے ہیں
ملا کیا تم کو میرا گھر جلا کر
خریداروں میں جب کوئی نہیں ہے
ملا کیا آپ کو قیمت بڑھا کر
یہی گھر تھا بزرگوں کی نشانی
بہت خوش تھا اسے ورثہ میں پا کر
یقیناً آئیں گے وہ اس طرف بھی
میں بیٹھا ہوں چراغ دل جلا کر
تمہیں نشترؔ سے ملنا ہے تو مل لو
ادھر بیٹھے ہیں میرا دل دکھا کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.