کہاں تھی طاقت گفتار جو آہ و فغاں کرتے
کہاں تھی طاقت گفتار جو آہ و فغاں کرتے
جو دم کچھ دم ٹھہر جاتا تو تم کو نذر جاں کرتے
چلو جاں بچ گئی شعر و سخن میں ڈھل گئے آنسو
دل رنجور میں کب تک وگرنہ غم مکاں کرتے
سکوں سے بیٹھ کر اپنی تماشہ دیکھتے گزری
بھلا کیوں اس فنا خانے میں ہم نام و نشاں کرتے
کسی کا بار فرقت اور چلے چلنے کی مجبوری
دہکتی دھوپ میں کس کو بھلا ہم سائباں کرتے
ہماری دھڑکنیں تسبیح تھیں اک نام نامی کی
ضرورت ہی نہیں سمجھی کہ کچھ ورد زباں کرتے
ہمارے عشق کا محور نمایاں بھی تھا مخفی بھی
تو کیوں ہم شوق میں خود کو نہاں کرتے عیاں کرتے
دبستان سخن میں طفل مکتب تھے ظہیرؔ من
وگرنہ ان زمینوں کو غزل کی آسماں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.