کہانی کو بکھرنے سے بچایا جا رہا ہے
کہانی کو بکھرنے سے بچایا جا رہا ہے
مرا کردار قبل از وقت لایا جا رہا ہے
ابھی ہم جاگتے ہیں اور اتنا جانتے ہیں
یہ منظر وہ نہیں ہے جو دکھایا جا رہا ہے
ہمارا بھی کوئی کردار ہے کٹھ پتلیوں سا
سو انگلی کے اشاروں پر نچایا جا رہا ہے
مری مٹی کو آنا ہی نہیں منظور اس پر
تو پھر کیوں چاک کو خالی گھمایا جا رہا ہے
یوںہی اس خاکداں میں تو نہیں پھینکا گیا ہوں
مجھے لگتا ہے مجھ کو آزمایا جا رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.