کہانی یا کوئی قصہ نہیں ہے
کہانی یا کوئی قصہ نہیں ہے
ترے جیسا کوئی چہرہ نہیں ہے
گہر ہوں لعل ہوں میں یا کہ پتھر
کسی نے آج تک پرکھا نہیں ہے
صلیب و دار سے سب ڈر رہے ہیں
یہاں پر سچ کوئی کہتا نہیں ہے
پرایوں سے بھلا شکوہ گلہ کیا
مجھے اپنوں نے ہی سمجھا نہیں ہے
ہر اک سو ابر ظلمت ہے برستا
کہیں رحمت کی اب برکھا نہیں ہے
بلندی پر بہت اترا رہے ہو
کوئی بھی جا کے واں ٹھہرا نہیں ہے
محبت کو وہ کیا سمجھے گا صارمؔ
جو اس رہ سے کبھی گزرا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.