کہانیوں کی کتاب میں گم
کہانیوں کی کتاب میں گم
ہوئی ہے سچائی خواب میں گم
طفولیت کا پسند چہرہ
جواں ہوا اور نقاب میں گم
گلاب کاغذ میں گم ہیں ایسے
حسین منظر سراب میں گم
چھلک پڑی جب نگاہ ساقی
ہوئے ہیں ساغر شراب میں گم
حباب کو گم کرے سمندر
ابھی ہے ساگر حباب میں گم
ہیں ذائقے کے ہزار پہلو
بس ایک میٹھے ثواب میں گم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.