کہی سب کی سنوں گا ان سنی کرتا رہوں گا
کہی سب کی سنوں گا ان سنی کرتا رہوں گا
جو میرے جی میں آئے گی وہی کرتا رہوں گا
ہنسی میں دوستی یا دشمنی کرتا رہوں گا
یہی کرتا رہا ہوں اور یہی کرتا رہوں گا
نیا چہرہ مقابل اس کے ہوگا ہر جہت سے
میں اس کے آئنے کو حیرتی کرتا رہوں گا
بدل جائے گا میرا گھر بھی صحرا میں کسی دن
اگر میں دشت ہی میں زندگی کرتا رہوں گا
منا لوں گا اسے جنگاہ میں خود قتل ہو کر
میں اپنے بھائی کو کب تک دکھی کرتا رہوں گا
قصیدہ غیر کا لکھ کر کوئی انعام لے لوں
میں اپنی مدح خوانی پھر کبھی کرتا رہوں گا
کرے گا کون شاہی ساحری صاحب قرانی
اگر میں عمر بھر شہزادگی کرتا رہوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.