کہیں چہرے پہ چہرہ تھا کہیں بے چہرگی دیکھی
کہیں چہرے پہ چہرہ تھا کہیں بے چہرگی دیکھی
اداکاری سبھی لوگوں میں ہم نے یہ چھپی دیکھی
تھے بچے عمر میں اک سے مگر اک سا نہ تھا بچپن
کچھ آنکھوں میں دکھے سپنے تو کچھ میں بے بسی دیکھی
نہ ٹکتے تھے قدم گھر میں نہ پہرے تھے خیالوں پر
محبت کے سبب دل نے بڑی آوارگی دیکھی
پڑے جو طنز کے پتھر لگے پھولوں سے وہ آ کر
مسیحائی یہ ہم نے ماں کے آنچل میں چھپی دیکھی
دیا تھا فیصلہ ویسے تو اک طرفہ ہی منصف نے
مگر پھر اس کی آنکھوں میں زمانہ نے نمی دیکھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.