Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہیں گناہ کہیں پر ثواب لکھتے ہیں

کاشف سید

کہیں گناہ کہیں پر ثواب لکھتے ہیں

کاشف سید

MORE BYکاشف سید

    کہیں گناہ کہیں پر ثواب لکھتے ہیں

    فرشتے روز ہمارا حساب لکھتے ہیں

    وہ لکھ رہے ہیں اگر اپنی بے رخی کو بجا

    تو ہم نصیب کو اپنے خراب لکھتے ہیں

    کھلا یہیں سے کھلا شہر شادماں ہم پر

    تمہارے غم کو مسرت کا باب لکھتے ہیں

    ہزاروں آنکھ میں چبھتے ہیں خار کی صورت

    تمہارے چہرے کو جب بھی گلاب لکھتے ہیں

    یہاں کے لوگ تو تعبیر جانتے ہی نہیں

    بس اپنے نیند میں رہنے کو خواب لکھتے ہیں

    فریب کھائے ہیں خوش منظری سے اتنے کہ اب

    چمکتی ریت کے اوپر سراب لکھتے ہیں

    ہیں ایسے لوگ بھی شہر ادب میں جو کاشفؔ

    کتاب پڑھتے نہیں ہیں کتاب لکھتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے