کہیں خود رو نہ پڑنا مجھ کو گریاں دیکھنے والے
کہیں خود رو نہ پڑنا مجھ کو گریاں دیکھنے والے
کبھی طوفاں میں بہہ جاتے ہیں طوفاں دیکھنے والے
نشیمن پھونک کر خوش ہیں چراغاں دیکھنے والے
لپٹ میں آہ سوزاں کی گلستاں دیکھنے والے
میں کس کا عکس ہوں میں کس کی صورت کا ہوں آئینہ
اگر دیکھیں مجھے با چشم حیراں دیکھنے والے
ضیائے کوکب تقدیر سے تشبیہ دیتے ہیں
تری پیشانیٔ خندہ پہ افشاں دیکھنے والے
جو ظاہر ہے وہی باطن جو باطن ہے وہی ظاہر
مجھے دیکھیں مرا چاک گریباں دیکھنے والے
تمہیں عرش بریں پر دیکھ کر حیران و ششدر ہیں
ہوا کے دوش پر تخت سلیماں دیکھنے والے
مجھے اس انجمن کی جستجو مدت سے ہے انورؔ
جہاں رہتے ہوں انسانوں کو انساں دیکھنے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.