Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہیں نظر جوڑی جا رہی ہے تو دل کہیں توڑے جا رہے ہیں

اجتبیٰ رضوی

کہیں نظر جوڑی جا رہی ہے تو دل کہیں توڑے جا رہے ہیں

اجتبیٰ رضوی

MORE BYاجتبیٰ رضوی

    کہیں نظر جوڑی جا رہی ہے تو دل کہیں توڑے جا رہے ہیں

    ہمیں نہ چھیڑو ہم ان تماشوں کو دیکھ کر چھوڑے جا رہے ہیں

    جہاں ہے سرسبز کشت ارماں اجاڑ صحرا وہاں رہے گا

    ادھر کو جو بہہ رہی ہیں نہریں اب ان کے رخ موڑے جا رہے ہیں

    سنو کہ جس جس نے تم کو چاہا اسی نے بہتان تم پہ باندھے

    قسم محبت کی تہمتیں کچھ پھر آج ہم جوڑے جا رہے ہیں

    یہ رسم مے خانہ کیا ہے آخر کوئی تو پیر مغاں سے پوچھے

    جو کل بنائے گئے تھے کوزے وہ آج کیوں توڑے جا رہے ہیں

    فضا میں اک دو پہر کو گرمی ہوا میں اک دو گھڑی کو شعلے

    یہی نشانی ہے جلنے والوں کی ہم یہی چھوڑے جا رہے ہیں

    سیاہ مستوں کی لغزشوں پر کب اس سے پردا پڑے گا ساقی

    جو رات توڑے گئے وہ شیشے سحر کو کیا جوڑے جا رہے ہیں

    نظر کی وہ گرمیاں بھی دیکھیں ادا کی یہ جھڑکیاں بھی دیکھو

    جو دل میں ڈالے گئے تھے رضویؔ وہ آبلے توڑے جا رہے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے